شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریھانا کا ایڈز کا ٹیسٹ

اتوار 4 دسمبر 2016 10:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی گلوکارہ ریھانا نے جمعرات کے روز ایڈز (HIV) کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔ یہ ٹیسٹ بحیرہ کیریبیئن پر واقع جزیرہ بارباڈوس میں ہوا جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں شامل ہے۔ دونوں معروف شخصیات کے مطابق ایڈز کے انسداد کا عالمی دن منانے کے لیے یہ ایک مثالی طریقہ تھا۔

(جاری ہے)

شہزادہ ہیری اور آبائی طور پر مذکورہ جزیرے سے تعلق رکھنے والی ریھانا ان دونوں بارباڈوس کے خود مختاری حاصل کرنے سے متعلق تقریبات میں شریک ہیںٹیسٹ کے لیے جس دوران خون کے نمونے حاصل کیے جار رہے تھے تو ریھانا نے مذاق کرتے ہوئے ہیری سے کہا کہ ٹیسٹ اتنا تکلیف دہ نہیں جتنا مجھے بتایا گیا تھا۔شہزادہ ہیری مملکت متحدہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے دوسرے بیٹے ہیں۔ اٴْن کی والدہ شہزادہ چارلس کی پہلی اہلیہ ڈیانا اسپینسر تھیں۔شہزادہ ہیری کا اپنے والد اور بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے بعد برطانیہ کے تخت پر براجمان ہونے کی ترتیب میں تیسرا نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :