دبئی کے مریکل گارڈن میں دنیا کے سب سے بڑے طیارےکی نقل کو پانچ لاکھ پھولوں سے سجا دیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 09:54

دبئی کے مریکل گارڈن میں دنیا کے سب سے بڑے طیارےکی نقل کو پانچ لاکھ پھولوں ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 4دسمبر 2016):دبئی کے مریکل گارڈن میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی نقل کو پانچ لاکھ پھولوں اور پودوں کی مدد سے خوبصورت اور دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریکل گارڈن آج کل ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گارڈن میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے اے 380 کی نقل تیار کی گئی جس کے لئے لکڑی یا کسی دھات کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اسے بنانے کے لئے پودے اور پھولوں کا سہارا لیا گیا عملے کے دوسو افراد نے ایک سو اسی دن کی مشقت سے اسے تیار کیا۔

اے 380 کا کل وزن تقریبا پانچ سو پچھہتر ٹن ہے جبکہ ان کاریگروں نے سو ٹن پھولوں اور پودوں کی مدد سے اسے تیار کیا ہے مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجائے گئے اس طیارے کی لمبائی 72.93 میٹر ہے.