ریاض: سعودی سرکاری محکموں کے متعدد کمپیوٹر سسٹم پر وائرس کا حملہ

اتوار 4 دسمبر 2016 09:36

ریاض: سعودی سرکاری محکموں کے متعدد کمپیوٹر سسٹم پر وائرس کا حملہ

ریاض:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،4دسمبر 2016): سعودی عرب میں مختلف سرکاری شعبوں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہ کمپیوٹر وائر س کا حملہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خبرآئی تھی کہ ایوی ایشن کے شعبے کے نیٹ ورکس متاثر ہوہوئے ہیں لیکن اب یہ بتایا جارہا ہے کہ سعودی مرکزی بینک کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی نشانہ بن چکا ہے۔مقامی اخبارات کے مطابق تقریباً 8سرکاری محکموں کے کمپیوٹر نیٹ ورک اس سائبر حملے میں متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی نیٹ ورکس پر حملہ آور ہونے والے وائرس ”شمعون“ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن کوئی حتمی شواہد یا رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سائبر حملے میں ملک کے اہم ترین شعبوں، جن میں ٹرانسپورٹ اورمالیات بھی شامل ہیں، کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی۔