ضلعی محکمہ تعلیم نے جماعت پنجم اور ہشتم کے موک ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:53

فیصل آباد۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ضلعی محکمہ تعلیم نے جماعت پنجم اور ہشتم کے موک ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق امتحانات پانچ سے 9 دسمبر تک لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ایجوکیشن بشیر زاہد گورایہ نے جماعت پنجم کی ڈیٹ شیٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار 5 دسمبر کو ریاضی ‘ 6 دسمبر کو اردو ‘ 7 دسمبر کو سائنس ‘ 8 دسمبر کو اسلامیات و ناظرہ اور 9 دسمبر کو انگلش کا امتحان ہو گا جبکہ جماعت ہشتم کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق پانچ دسمبر کو انگلش ‘ چھ دسمبر کو اسلامیات و ناظرہ ‘ سات دسمبر کو ریاضی ‘ آٹھ دسمبر کو اردو اور 9 دسمبر کو سائنس کا پرچہ ہو گا ۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک لئے جائیں گے جبکہ اسلامیات کا پرچہ 9 سے ساڑھے دس بجے اور ناظرہ کا امتحان پونے گیارہ سے ساڑھے بارہ تک ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :