گونثارگوکانعرہ عنقریب گونوازگومیں بدل جائے گا،محمد اشرف بھٹی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:36

گونثارگوکانعرہ عنقریب گونوازگومیں بدل جائے گا،محمد اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ گونثارگوکانعرہ عنقریب گونوازگومیں بدل جائے گا۔اگرحکمرانوں نے اپنی کشتی کا بوجھ کم نہ کیا توعنقریب ڈوب جائیں گے۔حکمرانوںکے دوست نمادشمن ان کیلئے بڑاخطرہ ہیں۔دھرنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہیںاوریہ مخصوص عناصرنوازشریف سے ناراض ہوکرا نہیں بلیک میل بھی کرتے ہیں۔

ان سے چھٹکارا میاں نوازشریف، ریاست اورجمہوریت کیلئے مفید ہے ۔اگرحکمرانوں میں معمولی سی بھی سیاسی سوجھ بوجھ ہوئی تووہ پیپلزپارٹی کوپی ٹی آئی کی طرح انڈراسٹیمیٹ نہیں کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے جوکہا وہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار اورپتھر پرلکیرہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے پاس عوامی طاقت ہے ،جیالے ایک ٹھوکر سے تخت لاہور کادھڑن تختہ کرسکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے تحمل کوکمزور ی نہ سمجھاجائے ۔ہم جمہوریت پرآنچ نہیں آنے دیں گے مگرپاناما لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ شریف برادران کے نزدیک عوام اورمنتخب ایوانوں کی کوئی وقعت نہیں۔وہ شہنشاہ کی طرح فیصلے کرتے اوراپنے راستے میں آنیوالی ہررکاوٹ کوروندتے چلے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کہا کہ اورنج ٹرین سے قومی ورثہ بری طرح متاثر ہوگااورہزاروں شہریوں کی زندگیوں پربھی اس کا منفی اثر پڑے گامگروہ بازنہیں آئے ۔حکمرانوں کوجوکوئی تعمیری مشورے دے وہ اس کواپنا دشمن سمجھنا شروع کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاںشہریوں کو بنیادی ضروریات دستیاب نہ ہوں وہاں قومی وسائل پرمیڑوبس اوراورنج ٹرین سے متنازعہ منصوبوں کابوجھ ڈالنا انتہائی زیادتی ہی