لاہور جنوبی ایشیاء کا ثقافتی دارالحکومت ہے،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار برصغیر کے اہم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس ملک میںمذہبی رواداری، ثقافتی تغیر اور پُرامن بقائے باہمی کی صدیوں پرانی روایات آج بھی زندہ ہیں اس ملک کے باشندوں نے دنیا بھر میں اپنی پہچان کرائی ہے تاہم اس حوالے سے یہ بات بھی اشد ضروری ہے کہ پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لایا جائے ۔

اس ضمن میں حکومت پنجاب نے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے کلچر اور روایات کو بھر پور انداز میں پرموٹ کیا جائے گا۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے الحمراء آرٹس کونسل میں منعقدہ Colours of Fusion Pakistan کی تقریب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی اورکیٹ واک کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلو اجاگر کیے۔

صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو اس لحاظ سے بھی فوقیت حاصل ہے کہ یہاں پر زمانہ قدیم سے مختلف مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگ مل جل کر رہ رہے ہیں۔ ٹیکسلا کا علاقہ زمانہ قدیم میں تعلیم کا مرکز رہا ہے۔ا ٓج بھی دنیا بھر سے سکھ مذہب کے ماننے والے اپنے مقدس ترین مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ اسی طرح مختلف رنگ و نسل ، زبان و بیان اور ثقافتی تغیرات کی بے شمار روشن مثالیں چپے چپے پر بکھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے کلچر کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں اور دوسری جانب لاہور اپنے ثقافتی پس منظر اور تاریخی ورثہ کی بنا پر بجا طور پر برصغیر کا ثقافتی دارالحکومت کہلوانے کا مستحق ہی

متعلقہ عنوان :