معاشرے میں خیر اوربھلائی کے ا کثرکام پرائیویٹ سیکٹر سر انجام دے رہا ہے ‘مولانا عبدالحق ہاشمی
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:25
(جاری ہے)
ان خیالات کاانہوں نے بارکھان پریس کلب میں عالمی یوم معزوران کے موقع پر معزورافراد میں وہیل چیئرزتقسیم کرتے ہوئے کہی تقریب میں معزورافراد کے عزیرواقارب الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن بارکھان کے صدر ثناء اللہ مری،اتحاد معزوران کے رہنما جہانگیر کاکڑ،حافظ ابراہیم ودیگر بھی موجودتھے ،مولانا عبدالحق ہاشمی اورمیر محمد عاصم سنجرانی نے مزید کہا کہ معاشرے کے معذوروں اور بے سہارا افراد کا حق بنتا ہے کہ ان کا سہارا بنا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔
جماعت اسلامی عالم اسلام کی ایک منظم تحریک ہے اور دنیا بھر میں اس کی فکر و سوچ موجود ہے ۔ بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ‘ ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرنا اور سماجی خدمات انجام دینا مزاجِ نبوت اور کار نبوت کا حصہ ہے ‘معاشرے میں نادار اورمعذور بچوں کی کفالت کرنا بڑی نیکی اور خیر کاکام ہے اور ایسے کرنے والے افراد ‘ ادارے اور ان کی مدد کرنے والے بڑے اجر کے مستحق ہیں ۔ بدقسمتی سے آج حالات ایسے ہورہے ہیں کہ معاشرے میں معذوروں ‘ بیوائوں اوریتیموں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کی مدد کرنے والے بھی کم نہیں ہیں اور ایسے افراد اور ادارے سرگرم عمل ہیں جو بے سہاروں کو سہارا فراہم کررہے ہیںالخدمت فائونڈیشن بارکھان کے صدر ثناء اللہ مری،اتحاد معزوران کے رہنما جہانگیر کاکڑ،حافظ ابراہیم نے اپنے خطاب میں حکومتی عدم توجہی ،معزوروں کی مدد نہ کرنے اور ان کے پروگرامات میں باربار بلانے پر نہ آنے پر ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معزورو ں کی فلاح وبہبود ،روزگار دینے اور تعلیم وتربیت کے حوالے سے کوئی خاص کارنامہ سرانجام نہیں دیامعزوروں کو آئین کے تحت ملازمتوں میں بھی کوٹہ نہیں دیا جارہا ہے جوزیادتی ہےمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.