کیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم کو جلد از جلد ویزہ دیا جائے، تاکہ ا سے امریکہ علاج کے لئے بھیجا جا سکے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن سے کہا کہ کیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم کو جلد از جلد ویزہ دیا جائے، تاکہ ا سے امریکہ علاج کے لئے بھیجا جا سکے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طالب علم کے ضروری کاغذات امریکی قونصل جنرل کو امریکن ویزہ کے لئے د یتے ہوئے ذاتی طور پر ان سے درخواست کی کہ طالبعلم کو ویزہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ میں نے طالب علم احمد مشہوری کے والدین سے کمٹنٹ کی تھی کہ اگر میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تو ان کے بچے کا علاج امریکہ میں کرایا جائے گا، جس پر امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے وزیراعلیٰ سندھ کو طالبعلم کے لئے جلد از جلد ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :