روحانی درگاہ مشوری شریف میں 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کا جلسہ ہوگا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) لاڑکانہ کی روحانی درگاہ مشوری شریف میں 12 ربیع الاول کی رات 98 واں سالانہ جشن عید میلاد النبیؐ کا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ شرکاء کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔جلسہ عام سے درگاہ کے گدی نشین سائین شفیع محمد مشوری سمیت مختلف علمائے دین بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے درگاہ مشوری شریف کے گدی نشین سائین شفیع محمد مشوری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ربیع الاول کے حوالے سے جلسے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سکیورٹی، مرحبائی استقبالیہ کمیٹی، لائیٹنگ، چراغا، پنڈال، اسٹیج، پارکنگ سمیت دیگر کمیٹاں شامل ہیں جن کی نگرانی گدی نشین سائین شفیع محمد مشوری اور سائین پروفیسر منظور احمد مشوری کریں گے۔ جلسہ عام کے لئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :