نکاسی نظام کی مسلسل خرابی سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں، صدر آل سکھر اسمال ٹریڈرزاینڈ کاٹیج انڈسٹریز

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:19

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی ہارون میمن نے کہا ہے کہ نکاسی نظام کی مسلسل خرابی اور تجارتی مراکز میں گندا پانی کھڑا رہنے سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں، دکاندار اینٹیں، لکڑی کے پھٹے لگاکر آنے جانے پر مجبور ہیں جبکہ خریداروں کے نہ آنے سے تاجروں کے کاروبار کا نقصان ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد طاہر خان، گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، عارف میمن،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن، رضوان لالا جندہ دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ حاجی محمد ہارون میمن نے میئر سکھر، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی نساسک سے مطالبہ کیا کہ تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں نکاسی نظام کی خرابی کا مستقل حل نکالا جائے۔