مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی سے امرتسر روانہ ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔