جسمانی صحت طلباء و طالبات میں قوتِ عمل پیدا کرتی ہے،حاجی محمد نواز چوہان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

گوجرانوالہ۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)جسمانی صحت طلباء و طالبات میں قوتِ عمل پیدا کرتی ہے، سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ایجوکیشن فورم آف پاکستان کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد نواز چوہان نے فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلز زبیر جنجوعہ، چوہدری محمد عظیم گجر، وائس چیئرمین محمد اقبال طاہر، چوہدری محمد حسین گجر، محمد زاہد ریاض جنرل کونسلر، چیئرمین ایم ایم ایس محمد صفدر مہر، حافظ سجاد اکبر، حاجی مبارک علی، آرگنائزر فیسٹیول محمد وسیم اورمشتاق احمد شیخ نے بھی اپنے اپنے کا اظہار کیا۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں مختلف سکولز کے بچوں نے مہمانانِ گرامی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سابق ممبر ضلع کونسل حاجی امان اللہ وڑائچ نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔