بلدیاتی انتخابات،مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں سے حلف لے لیاگیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) الیکشن کمشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں گذشتہ روز مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں سے حلف لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے ریٹرننگ آفیسر کاشف ڈوگر نے رضا ہال میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں یونین کونسل 77 تا 84 میں مخصوص نشتوں پر کامیاب مرد و خواتین امیدواروں سے حلف لیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کاشف ڈوگر نے کہا کہ سخت اقدا مات کی بدولت بلدیاتی انتخابات کو 100 فی صد شفاف بنایا گیا ہے ۔بلدیاتی نظام کے نفاذ کو عملی جامہ پہنا کر حکومت پنجاب نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے جس کے بعد عوامی مسائل حل کر نے میں مزید مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :