نواز حکومت کی چار سالہ کاکردگی مایوس کن ہے،صاحبزادہ حامد رضا

شریف خاندان کی چوریاں بے نقاب ہو چکی ہیں،چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی چار سالہ کاکردگی مایوس کن ہے۔شریف خاندان کی چوریاں بے نقاب ہو چکی ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے والے سول اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ پانامہ لیکس مقدمے کے ساتھ پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدرمفتی محمد حبیب قادری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی کے یار حکمران قوم کی سلامتی کا تحفظ نہیں کرسکے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ مظلوم کشمیری اقوام متحدہ سے مایوس ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن چکا ہے۔ حکومت کالعد م تنظیموں کی بیرونی فنڈنگ نہیں روک سکی۔ کالعد م تنظیموں کا نام بدل کر کام کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔