بھارت نے ترجمان پاکستان ہائی کمیشن کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روک دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:01

بھارت نے ترجمان پاکستان ہائی کمیشن کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) بھارت نے ترجمان پاکستان ہائی کمیشن کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے امرتسر جانے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور میمن ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ امرتسر جانے کیلئے تیار تھے۔ تاہم انہیں اب امرتسر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :