ْعالمی یوم مزدور کے موقع پر آل ڈس ایبل آرگنائزیشن اور الخدمت فائونڈشن کامشترکہ پروگرام

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:12

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)عالمی یوم مزدور دن کے موقع پر آل ڈس ایبل آرگنائزیشن اور الخدمت فائونڈشن کامشترکہ پروگرام الخدمت فاڑونڈیشن ضلع کوہلو کے صدر ثناء اللہ مری کے زیرنگرانی میں بارکھان پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور عالم سنجرانی اخدمت فائونڈیشن کے صدر سمبت معزوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت کی بعدمیں مقرین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت معزوروں کے دو فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کیا جائے مقرین نے مزید کہا کہ منسٹر ہم خود منختب کرتے ہیں لیکن ہمارے حکمران اتنا بے حس نظر آتے ہیں کہ معزوں کو معاشرے کی بوجھ سمجھتے ہیں ہم حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کیا ہم اس معاشرے کا حصہ نہیں یا ہمیں جینے کا حق نہیں مقرین نے مزید کہا کہ ڈی سی بارکھان اپنے ناچ گانوں کے محفلوں میں مصروف ہے جسکو معزوں کیلئے اتنا وقت نہیں کہ وہ عالمی یوم معزرور دن کے موقع پر تقریب کیلئے آجائے ہمیں اپنے حق مانگنے کیلیئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا انشااللہ وہ دن دور نہیں کہ ہم اس معاشرے کے فرد کیلیئے تصور کیئے جائیں اور آخر میں محمان خصوصی نے معزورں کو ویلچیر تقسیم کیئے