کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،اصغر خان اچکزئی

نوجوان کرکٹر ہمیشہ حوصلے بلند رکھیں اور سپورٹس مین شپ کامظاہرہ کر کے علاقے کا نام روشن کریں،صوبائی صدر اے این پی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:10

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر نوجوان کرکٹرز ہمیشہ کیلئے اپنے حوصلے بلند رکھیں اور بہترین سپورٹس مین شپ کامظاہرہ کر کے علاقے کا نام روشن کرنے کا عہد کریں ،صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا کھلاڑیوں آفیشلز اور تماشائیوں سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق چمن صادق کرکٹ گراونڈ میں آل ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ چمن شہید عسکر خان اچکزئی ایڈوکیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کالج الیون کرکٹ کلب چمن اور الخدمت کرکٹ کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا جس میں کالج الیون کرکٹ کلب نے الخدمت کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شہید عسکر خان اچکزئی ایڈوکیٹ کے بڑے بھائی اصغر خان اچکزئی تھے جبکہ ملک عمر غوث ، امان اللہ اچکزئی ، گل اچکزئی ، گل باران افغان ، مشر عبدالرزاق ، حاجی عبدالرازق اے این پی کے تحصیل اور ضلعی عہدیدار ان کے ہمراہ تھے جنکا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان ووشو کنگفو کے سیکرٹری امان اللہ اچکزئی ، ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ چمن کرکٹ ایسوسی ایش کے صدر اختر گلفام نے کھلاڑیوںاور آفیشل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر نوجوان کرکٹرز ہمیشہ کیلئے اپنے حوصلے بلند رکھیں اور بہترین سپورٹس مین شپ کامظاہراہ کرکے علاقے کا نام روشن کرنے کا عہد کریں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں سے بچا کر شہریوں کو مفید شہری بنایا جاسکتا ہے کھیل امن اور دوستی کی علامت ہیں ۔ کھیل دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دیتی ہے نوجوان ملک اور قوم کی تعمیر اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے آگے نظر آتے ہیں سازشیں کرنے والے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک ہم سب متحد ہیںانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر معاشرے میں مثبت رجحانات میں اضافہ اور منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل معاشرے میں نظم وضبط کو فروغ دینے کے ساتھ ٹینشن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ کھیلوں کی طرف رغبت سے انسان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ اعمال و افعال اور عادات میں نکھار پیدا ہوتا ہے کھیل چائیے کوئی بھی ہو سب کے سب قیام امن کیلئے سیڑھی ثابت ہوسکتے ہیں ۔ آخر میں مہمان خصوصی صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی نے ونر ، رنر ٹیموں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئیں ۔