حکومت کی ہدایت پر 5 دسمبر سے ماں اور بچہ کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر 5 دسمبر سے ماں اور بچہ کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا جس میں دو سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی ادویات دی جائیں گی‘ حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سیشن منعقد کیے جائیں گے جس میں صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈیرہ غازیخان میں اس سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب اور واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہاکہ 10دسمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکر، کمیونٹی ہیلتھ مڈ وائف ، ویکسینیٹز اور سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر حصہ لیں گے‘ مہم کے دوران دوسال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔سیمینار میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، ڈی او ایچ ڈاکٹر گل حسن ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ او ردیگر متعلقہ افراد موجود تھے ․ علاوہ ازیں ضلعی ادارہ ترقی صحت سے ہسپتال چوک تک آگاہی واک کابھی انعقاد کیاگیا۔