ضلعی لائیوسٹاک کا کریک ڈائون،200کلوگرام مضر صحت گوشت تلف

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:08

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ضلعی لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے تحصیل کو ٹ چھٹہ میں تین قصاب کامران ، کاشف اور ناصرکو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔

(جاری ہے)

امان اللہ او ریامین قصابوں کو فی کس ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایاکہ یہ کارروائی ڈی سی او ندیم الرحمن کی ہدایت پر شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے۔ سلاٹر ہاوس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف نسیم ، ڈاکٹر جعفر ، ڈاکٹر اسماعیل عباس اور دیگر نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 200کلو گرام مضر صحت گوشت بھی تلف کرادیا۔