گریٹر اقبال پارک میں گل دائودی کی نمائش کے شرکاء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:05

گریٹر اقبال پارک میں گل دائودی کی نمائش کے شرکاء میں انعامات تقسیم ..
لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)گریٹر اقبال پارک میں گُلِ دائودی کی نمائش میں حصہ لینے والے شرکاء کے مابین تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی گئی،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمدمہمانِ خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور کی بہترین خوبصورتی کا باعث وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سمجھتے ہیں کہ جن کی قائدانہ توجہ نے ہمیشہ ہمیں بہتر سہولیات و نمائندگی سے نوازا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے کنوینر مصظفی کمال اور طارق جیلانی جنرل سیکرٹری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی معاونت سے یہ نمائش کامیابی سے مکمل ہوئی،جیوری کے نتائج کے مطابق پہلا انعام پی ایچ اے نے وصول کیا‘ دوسرا انعام باغِ جناح کو اور تیسرا انعام محکمہ آثارِ قدیمہ کو دیا گیا۔