وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ تقریب میں خصوصی بچوں کے تمام پروگراموں کو انہماک سے دیکھا ‘بہترین پرفارمنس پر خصوصی بچوں کو دل کھول کر داد دی
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:05
(جاری ہے)
وطن ہم ہیں ،وطن ہے ہم سے…خیال رکھنا ،خیال رکھنا۔کمیونٹی بیسڈ پروگرام کے تحت تربیت پانے والے خصوصی بچے ہارون کی والدہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا نہ چل سکتا تھا اورنہ ہی بول سکتا تھا،ہر وقت چارپائی پر لیٹا رہتا تھا،جس پر میں بہت غمزدہ اوردکھی تھی۔
ادارے کی تربیت سے میرا بچہ چلنے کے قابل ہوا ہے ،جس پر میں بے حد خوش ہوں ۔میری ایسی تمام ماؤں سے التجا ہے کہ وہ اپنے خصوصی بچوں پر بھرپور توجہ دیں ۔کمیونٹی ریسورس پرسن روبینہ حفیظ نے ادارے کی تعلیم و تربیت کے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔انہوںنے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیم و تربیت کے پروگراموں میں شرکت کرکے میرے اندران بچوں کے ساتھ کام کرنے کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔رائزنگ سن کے خصوصی بچوں نے شاندار انداز میں نغمہ پیش کر کے امید کا پیغام دیا اورا ن کے نغمے اورخاکے کو ہال میں موجود حاضرین نے بے حد پسند کیا۔عنایت فاؤنڈیشن کے قوت سماعت سے محروم بچوں نے ’’میری آواز سنو…مجھے آزاد کرو‘‘،نغمہ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔عزیز جہاں ٹرسٹ کے قوت بصارت سے محروم خصوصی بچوں نے انتہائی دلکش انداز سے خاکہ پیش کیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سٹیج پر جاکران بچوں کو شاباش دی اوران کا حوصلہ بڑھایا۔امین مکتب کی خصوصی بچی صدف اشرف نے اپنی کامیابی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں 1998ء میں اس منصوبے میں شامل ہوئی میں نہ تو بول سکتی تھی اورنہ ہی چل سکتی تھی،لیکن اب میں ادارے کی تعلیم و تربیت کے باعث بول بھی سکتی ہوں اورچل بھی سکتی ہوں ۔میں ادارے میں اکاؤنٹنٹ کے فرائض سرانجام دے کر اپنے خاندان کا سہارابنی ہوں جس پر مجھے بے حد خوشی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے میٹرک اورآئی سی ایس کا امتحان پاس کیا اور اکاؤنٹس میں ڈپلومہ حاصل کیا ۔صدف اشرف نے اپنی نظم بھی سنائی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف صدف اشرف کے پاس گئے اسے شاباش دی اور اس کا حوصلہ بڑھایا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اوران کی بحالی میں مصروف اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کارخیر میں مصروف ہیں اوردین اوردنیا کمارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے مخیر حضرات پر زوردیا کہ وہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت میں مصروف اداروں کی بھر پور معاونت کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریںاوردکھی انسانیت کی دعائیں سمیٹیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.