وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ترکی روانہ‘عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہفتہ کو ترکی روانہ گئے جہاں وہ عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے اور ترکی کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کاافتتاح ترک صدر طیب رجب اردوان کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ترکی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے تعلقات وقت کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیںاوردونوں ملک لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ میرے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعلیٰ ترکی کے دورے کے بعد برطانیہ جائیں گے۔