وزیر اعلی شہباز شریف نے ترکی روانگی سے قبل انتہائی مصروف ترین دن گزارا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو ترکی روانگی سے قبل انتہائی مصروف ترین دن گزارا۔صبح ساڑھے سات بجے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی اور پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز ، سفارشات اور ترکی کی وزارت صحت کے تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعلی نے ماڈل ٹاؤن میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں جعلی ادویات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں - وزیر اعلی ماڈل ٹاؤن سے الحمرا ہال پہنچے جہاں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلی نے خصوصی بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرامز دیکھے اور ان بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ بعد ازاں وزیر اعلی نے سرکاری امور نمٹاتے رہے اور ترکی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

متعلقہ عنوان :