’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘ 70 برس کا حساب سب کو دینا ہوگا،شہبازشریف
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:05
(جاری ہے)
اس ضمن میں 70 برس کا حساب سب کو دینا ہوگا،تاہم اب اگر ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ اس مکروہ کاروبار کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ہر قدم اس جانب تیزی سے بڑھنا چاہیے اورمجھے یقین ہے کہ عزم کے ساتھ ہم اس گورکھ دھندے کو بہت جلدقصہ پارینہ بنا دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اشرافیہ تو اعلی ترین ادویات کھائے اورغریب کو طبی سہولتیں بھی نہ ملیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم قوم کے سامنے سچ نہیں بولیں گے تو یہ زیادتی ہوگی ہمیں سچ کو سچ ،جھوٹ کو جھوٹ ،خراب کو خراب اور اچھے کو اچھا کہنا ہوگا تبھی اس قوم کا اعتماد بحال ہوگا،خالی تقریروں اورنعروں سے قوم کااعتمادبحال نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں جعلی ادویات کی فیکٹری کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری کو ایک ڈرگ انسپکٹر چلا رہاتھا لیکن حکومت نے فیکٹری کو بند کیا اورذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیااوریہ بالکل اسی طرح ہے کہ مسیحا خود قاتل بن جائے۔ اس موقع پر انہوںنے یہ مصرعہ پڑھا۔گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔انہوںنے کہا کہ جب میں جعلی ادویات کی قتل گاہوں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دینے کی بات کی تومجھے کہا گیا کہ آپ انعام پانچ لاکھ رکھیں ورنہ بہت خرچہ آئے گا لیکن میںنے کہا کہ ایک جان بچانے کیلئے بھی جتنا بھی خرچہ آئے وہ میں کروں گاجس پرمیں نے انعام کی رقم کو دس لاکھ روپے کیا۔انہوںنے کہا کہ آخری قتل گاہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.