دوسری بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چمپئن شپ آج اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) دوسری بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چمپئن شپ دسمبر 4(آج) اتوارکو دن بارہ بجے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی جس کا افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائز ر فضل سبحان نے بتایا کہ ایونٹ 11 دسمبر تک جاری رہے گااور تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ٹینس چمپئن شپ میں 50 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں سولہ خواتین کھلاڑی لاہور اور کراچی سے حصہ لیں گے۔فائنل کے روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔باہر سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو سفری اخرجات اور رہائش کا بندبست ہوگا۔

متعلقہ عنوان :