متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام پیرالہٰی بخش کالونی میں ’’سندھی ٹوپی اوراجرگ ڈے -‘‘اتوارکومنایاجائیگا

سندھی ٹوپی واجرگ ڈے میںسندھ کی ثقافت کواجاگرکرتے ہوئے سندھ سے والہانہ عقیدت و محبت اورسندھی قوم سے مکمل اظہارِیکجہتی کیاجائیگا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:43

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام پیرالہٰی بخش کالونی میں ’’سندھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی میںسندھ کی ثقافت کواجاگرکرنے ،سندھ سے والہانہ عقیدت و محبت اورسندھی قوم سے اظہارِیکجہتی کے لئے مورخہ4 ، دسمبر 2016ء بروزاتوارشام4بجے’’سندھی ٹوپی اوراجرگ ڈے -‘‘بھرپورجوش وجذبے ساتھ منایاجائیگااورسندھ میںبسنے والی تمام قومیتوںاور اکائیوںکوساتھ ملاکرچلنے کاعزم دہرایاجائے گا۔

(جاری ہے)

سندھی ٹوپی واجرگ ڈے پروگرام میںکنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمدفاروق ستار،اراکین رابطہ کمیٹی ،منتخب حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، مئیرکراچی وڈپٹی مئیرکراچی اوربلدیاتی نمائندوںسمیت ایم کیوایم کے تمام ونگزوشعبہ جات کے ارکان شرکت کرینگے اور ایک دوسرے کوسندھی ٹوپی اوراجرگ پہناکرسندھ دھرتی سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا برملااظہار کرینگے ۔ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی میںایم کیوایم کی جانب سے ’’سندھی ٹوپی واجرگ ڈے‘‘ کے انعقادکے سلسلے میںایم کیوایم کے کارکنان میںزبردست جوش وخروش پایاجارہاے جبکہ اس سلسلے میںایم کیوایم کی جانب سے تمام تر تیاریاںبھی مکمل کرلی گئیںہیں۔