وزیراعلیٰ سندھ سید نے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کر دیا
سرکاری محکموں میں قابلیت کے مطابق مقررہ کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائینگی، سید مراد علی شاہ کی ڈس ایبل پرسن سے بات چیت
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کافی سالوں کے بعد انہیں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کا موقعہ ملا ہے اس موقع پر وفد کے اراکین کی ریفریشمنٹ کے ساتھ توازع بھی کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان پھولوں کی صورت میں شکریہ کے الفاظ ہیں انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو پھول پیش کئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ معذور افراد کے لئے کسی پروگرام کا اہتمام نہیں کر سکے مگر میں آپ لوگوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرونگا اور آپکو سرکاری محکموں میں آپکی قابلیت کے مطابق مقررہ کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ نئے عملے کی بھرتی کے حوالے سے معذور افراد کے کوٹے پر مکمل طریقے سے عملدرآمد کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2005میں سندھ اسیمبلی میں قرارداد پاس کی تھی جس میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر زور دیا گیا تھا کہ وہ تعمیراتی نقشوں میں وہیل چئیرز کے لئے ریمپ شامل کرے مگر اس بات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کسی بھی نئی عمارت کے لے آئوٹ پلان کی اس وقت تک منظوری نہ دیں جب تک کہ وہ اس میں علیحدہ سے وہیل چئیرز کے لئے ریمپ کی جگہ مختص نہ کردیں۔ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ وہ مختلف معذور افراد کے لئے کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد کریں انہوں نے کہا کہ میں 10دسمبر کو کراچی میں منعقدہ معذور افراد کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرونگا۔ سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر بورڈ کے معذور ملازم کی معطلی کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرونگا اور آپ لوگوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات بھی قائم کی جائینگی۔ معذور افراد نے اس موقع پر سید مراد علی شاہ کے نام سے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ اس موقعہ پر سید مراد علی شاہ وفد کے اراکین کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بنوائی اور وہ ہر ایک کی وہیل چئیر پر جا کر انکے ساتھ ہاتھ ملایا اور انہوں نے انہیں پھول پیش کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.