سانحہ بلدیہ ٹاون کے ماسٹر مائنڈ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری ، اہم کرداروں سے پردہ اٹھنے کا امکان

ملزم عبد الرحمن عرف بھولا ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے رہنماوں سے متعلق سنسنی خیز اور اہم انکشافات کرے گا ،ملزم کی حوالگی کے لئے تھائی لینڈ حکومت کو آئندہ ہفتے درخواست ارسال کی جائے گی،ذرائع

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سانحہ بلدیہ ٹاون کے ماسٹر مائنڈ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری ، اہم کرداروں سے پردہ اٹھے گا،ملزم عبد الرحمن عرف بھولا ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے رہنماوں سے متعلق سنسنی خیز اور اہم انکشافات کرے گا ،ملزم کی حوالگی کے لئے تھائی لینڈ حکومت کو آئندہ ہفتے درخواست ارسال کی جائے گی،ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کے ماسٹر مائنڈ عبد الرحمن عرف بھولا کی طرف سے ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے رہنماوں سے متعلق سنسنی خیز اور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ، ملزم بلدیہ فیکٹری سمیت دیگر علاقوں سے لئے گئے بھتے کی رقم کی تقسیم سے متعلق بھی بتائے گا کہ اس میں کون کون حصہ دار تھے اور کس کو کتنی رقم دی جاتی تھی ، ، خفیہ اداروں کی مدد سے ملزم کی تھائی لینڈ موجودگی کا سراغ لگایاگیا تھا ، محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے ملزم کی حوالگی کے لئے آئندہ دو روز میں وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جائے گا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد تھائی لینڈ حکومت کو آئندہ ہفتے ملزم کی حوالگی کی درخواست ارسال کی جائے گی، جس کے بعد سندھ پولیس کی ٹیم تھائی لینڈ روانہ ہو گی، ذڑائع کے مطابق جے آئی ٹی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا سے تفتیش کرے گی ،دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کی طرف سے کئی عرصہ سے مسلسل 2کروڑ ماہانہ بھتہ دیا جا رہا تھا، جس کے بعد ملزم عبد الرحمن عرف بھولا نے بلدیہ فیکٹری کے مالک سے 25 کروڑ بھتے کا مطالبہ کر دیا اور دھمکی لگائی کہ رقم پوری نہ کرنے پر فیکٹری کا آگ لگا دی جائے گی،فیکٹری مالک 8 کروڑ دینے پر راضی تھے، جس کے بعد فیکٹری کو آگ لگا کر تین سو کے قریب انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا دیا گیا ۔