فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے فاٹا سے متعلق رپورٹ تیارکرلی

مناسب مقامات پر فاٹا کو سی پیک میں شامل کرنے سمیت اصلاحات کے بغیر فوج کو غیر معینہ تک فاٹا میں رہنے کا مطالبہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے فاٹا سے متعلق رپورٹ تیارکرلی، مناسب مقامات پر فاٹا کو سی پیک میں شامل کرنے سمیت اصلاحات کے بغیر فوج کو غیر معینہ تک فاٹا میں رہنے کا مطالبہ کیا ، فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات کے بغیر فوج کو غیر معینہ تک فاٹا میں رہنا پڑے گا،فوج کے انخلاء کی صورت میں دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب مقامات پر فاٹا کو سی پیک میں شامل کیا جائے جبکہ لیوی فورس کے لئے اضافی 20ہزار آسامیوں کی منظوری دی جائے،کے پی میں شامل ہونے کے بعد10سال تعلیم اور صحت کا کوٹہ دگنا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اصلاحاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف سی آر کو منسوخ کیا جائے اور قبائلی علاقہ جات روایات ایکٹ نافذ کیا جائے،قبائلی علاقوں میں تعمیرنو کاعمل 2018کیاختتام تک مکمل جائے۔

متعلقہ عنوان :