نوشہرہ میں ماں بیٹاقتل،رشتہ داروں کااحتجاج،وزیراعلی بھی تھانے پہنچ گئے

نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی میں علی الصبح ماںبیٹے کی قتل شدہ لاشیں ملی تھی،،، مقتولہ کے بھائی کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37

نوشہرہ میں ماں بیٹاقتل،رشتہ داروں کااحتجاج،وزیراعلی بھی تھانے پہنچ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) نوشہرہ میں ماں اور بیٹے کے قتل کے خلاف رشتے داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اضاخیل تھانے پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی میں علی الصبح ماںبیٹے کی قتل شدہ لاشیں ملی تھی،جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی کو گرفتارکرلیا،واقعہ کے خلاف لواحقین نے جی ٹی روڈ پر لاشیں رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا،لواحقین نے پشاور سے پنڈی روڈ کو بلاک کردیا اورواقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،وزیراعلیٰ پرویز خٹک اضاخیل تھانے پہنچ گئے اور واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کی،وزیر اعلیٰ نے پولیس نے کو تحقیقات کرکے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :