آئین میں وزیر اعظم کیلئے عمر 35سال ہے ،بلاول 2018میں رکن پارلیمنٹ بن سکتے ہیں‘ ناہید خان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37

آئین میں وزیر اعظم کیلئے عمر 35سال ہے ،بلاول 2018میں رکن پارلیمنٹ بن سکتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 2018ء میں وزیر اعظم نہیں البتہ رکن پارلیمنٹ بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیر اعظم کے لئے عمر 35سال سے اوپر ہے اس لئے وہ 2018ء میں وزیر اعظم نہیں رکن پارلیمنٹ بن سکتے ہیں۔ناہید خان نے کہا کہ 2023ء ان کی خواہش کی تکمیل کا سال ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :