مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا دو روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ہفتہ کو بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور بھارتی جائنٹ سیکرٹری خارجہ امور نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان کی رہائشگاہ پر پھول بھجوائے اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میں وہ افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان علاقائی تعاون اور افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کا اقدام 2011ء میں اٹھایا گیا جس کا مقصد معاشی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :