حکومت ملک کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لارہی ہے

رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور خواتین کی فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

طاہرہ اونگزیب نے کہا کہ خصوسی افراد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے مثبت و تعمیری کردار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو اسلام آباد کی عمارتوں میں سہل نقل وحرکت کیلئے قومی اسمبلی میں قانونی تجاویز زیر غور ہیں‘ ترمیمی بل کی منظوری آئندہ اجلاس کے دوران متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ 1998ء کے بعد ملک میں خصوصی افراد کیلئے آبادی کے حوالے سے کوئی سروے نہیں ہوسکا تاہم نادرا خصوصی افراد کیلئے خصوصی قومی شناختی کارڈ بھی جاری کررہا ہے تاکہ روز مرہ زندگی میں انہیں سہولت مل سکے۔ طاہرہ اورنگزیب نے میڈیا پر زور دیا کہ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی خوشحالی کی جانب موثر کردار کیلئے خصوصی مہم چلائے۔

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی رکن فریحہ باجوہ نے معذوری کا شکار خواتین کو ریلیف دینے کیلئے خواتین کے وقار کو بلند کرنے کیلئے اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے خصوصی افراد کی جرات اور حوصلے کو سلام پیش کیا۔ پروگرام ڈائریکٹر عابد اکرم نے صحت ،تعلیم،ترقی کے شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :