نوشہرہ‘حکیم آباد میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:33

نوشہرہ۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) نوشہرہ کینٹ کے علاقے حکیم آباد میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم ولد فیروز خان ساکن لیبر کالونی حکیم آباد نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ساجد خان شکار کے لیے گیا تھا واپس آیا اور اپنی بندوق صاف کررہا تھا اور اپنی بیوی مسمات نادیہ کے ساتھ بات چیت کررہاتھا کہ اس سے بندوق چل گئی جس سے نادیہ ہلاک ہوگی‘ نادیہ کے والد عبدالحلیم نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے آلہ قتل قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ ملزم کو تاحال پولیس گرفتار نہ کرسکی۔

متعلقہ عنوان :