Live Updates

عمران خان اوراس کی جماعت صرف الزام تراشیوںمیں مصروف ہے‘ امیر مقام

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:33

پشاور۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان اوراس کی جماعت صرف اورصرف الزام تراشیوںمیں مصروف ہے جبکہ عملی کام کا عشروعشیربھی موجودنہیںہے،ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بحرین کالام روڈبمعہ19پلوںکی 12ارب روپے کی لاگت سے ٹینڈرز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ چکدرہ فتح پور روڈ سعودی حکومت کے تعاون سے 3ارب 60کروڑروپے کی لاگت سے ٹینڈرزجاری کئے جاچکے ہیںاوردونوں میگا منصوبوں پر بہت جلدکام کاآغازکردیا جائیگا جس منصوبے کاافتتاح عمران خان نے سوات میں کیا اس کا افتتاح اس سے قبل گزشتہ حکومت نے کیا تھا،خان صاحب سیاسی طورپر نا سمجھ ہے‘ وزیراعلیٰ پرویزخٹک ان کی آنکھوںمیںدھول جھونک کرکریڈٹ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرتحریک انصاف حکومت کالام کے عوام کیلئے کچھ کرناچاہتی ہے توکالام مہوڈھنڈاورکالام گبرال روڈ تعمیرکرے،پی ٹی آئی حکومت نے مالم جبہ روڈ منصوبے کوصد سالہ منصوبہ بنادیا اربوںروپے منصوبے کیلئے سالانہ ایک کروڑروپے مختص کررہے ہیںجوباعث شرم ہے۔انہوں نے کہاکہ چکدرہ خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی فیزی بیلٹی سروے کے ٹینڈرز18نومبرکوجاری کئے گئے ہیںجبکہ بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کے فیزبیلیٹی سروے ٹینڈرز22نومبرکوجاری ہوچکے ہیں،اسی طرح گیس اوربجلی کے کئی منصوبوںپرکام جاری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سنگوٹہ میںکھلی کچہرے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :