ہزاروں نوجوان ملک بھر میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں،ہنگامی بنیادوں پر امدادکیلئے ایک لاکھ رضاکار تیار کر رہے ہیں‘ حافظ عبدالرئوف

بلوچستان کے وہ علاقے جہاں علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیںہیںان علاقوں کو خاص طور پر ترجیح دی جارہی ہے‘ چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرئوف نے کہا ہے کہ ہزاروں نوجوان ملک بھر میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں،سیلاب، زلزلہ، آگ لگ جائے یاکوئی اور حادثہ رونما ہو جائے ہنگامی بنیادوں پر امدادکیلئے ایک لاکھ رضاکار تیار کر رہے ہیں،بلوچستان کے وہ علاقے جہاں علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیںہیںان علاقوں کو خاص طور پر ترجیح دی جارہی ہے، وہ دوردرازکے علاقے جو حکومت کی توجہ سے محروم ہیں جماعةالدعوة وہاں ریلیف سرگرمیوںکاجال بچھارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیو ایریا اسلام آباد میں تیسرے ریسکیو سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین عبدالرئوف عالم ،بلیو ایریا کے تاجررہنما ملک صغیر احمد، ملک سہیل ، حاجی نعیم ، یوسف راجپوت ، رانا ایاز، حاجی امتیاز ، سی ڈے اے مزدور یونین چوہدری یاسین ، اشتیاق قریشی ، امین پیر زادہ یاسر بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حافظ عبدالرئوف نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن حادثات کے دوران ہنگامی امداد کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کو ریسکیو کی تربیت دے رہے ہیں، پاکستان کے ہر ضلع میں ایمبولینسوںاورواٹر ریسکیوکانیٹ ورک قائم کر رہے ہیں۔جماعة الدعوة اورفلاح انسانیت فائونڈیشن لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں متاثرین کے علاج معالجہ کی سہولیات کے علاوہ پکا پکایا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے اسلام آباد سے سوموار کو امدادی سامان کا قافلہ روانہ ہو گا،۔

انہوں نے کہا کہ جماعةالدعوة اللہ کے فضل وکرم سے سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مددکا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔ محض انسانی ہمدردی کو سامنے رکھ کر کام کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کام میںبرکت ڈال رہا ہے،اس موقع پرحافظ عبدالرئوف نے ریسکیو سنٹر کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة ہر سیکٹر میں ریسکیو سنٹر بنائے گی جہاں آگ بجھانے ، روڈ ایکسیڈنٹ سمیت دیگر کسی بھی ایمرجنسی حالات میں ریسکیو کرنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکا رموجود ہوں گے اس کے علاوہ میت کو کفن دفن اور غسل کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر پچاس کلومیٹر کے فاصلہ پر ریسکیو سنٹر قائم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی جگہ آگ لگ جائے یا کوئی اور حادثہ ہو تو فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں سرانجام دے سکیں۔اسی طرح موٹر بوٹس ان علاقوںمیںبھجوائی جارہی ہیںجو ہر سال سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں انسانیت کی خدمت سب کا فرض ہے فلا ح انسانیت کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک میں جہاں بھی ایمرجنسی ہوتی ہے ان کے رضاکار بروقت اور فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوںمیں حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میںایسی این جی اوز کام کر رہی ہیں جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔سیو دی چلڈرن کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ اگر ایسی این جی اوز کو اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں سے روکا جاتا ہے تو فوری دبائو آجاتا ہے ۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیایہ ملک سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ریلیف کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے۔

اس موقع پر ہم چاہتے ہیں کہ رفاہی و فلاحی تنظیمیں خدمت کا کام کریں تاکہ پاکستان کو اسلام دشمن این جی اوز کی سازشوں سے محفوظ رکھا جا سکے عبدالرئوف نے کہا کہ انسانیت کی خدمت مذہب کی تفریق کے بغیر کر رہے ہیں چئیرمین ایف پی سی سی آئی عبدالرئوف عالم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب کا فرض ہے فلا ح انسانیت کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک میں جہاں بھی ایمرجنسی ہوتی ہے ان کے رضاکار بروقت اور فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوںمیں حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے تاجر برادری فلاح انسانیت فائونڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہتی ہے اور ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :