لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر ،(ن) لیگ تاجر ونگ کے رہنما ناصر سعید نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

مرحوم کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں اداکی گئی ، لیگی رہنمائوں ، تاجروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کی شرکت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ،مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ کے رہنما ناصر سعید کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں او رسسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ناصر سعید جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔ مرحوم کی نما ز جنا زہ ڈیفنس کی مسجداللہ اکبر میں ادا کی گئی جس میں صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک ، صوبائی وزیر بنیادی صحت خواجہ عمران نذیر ، سرپرست اعلیٰ (ن) لیگ تاجر ونگ لاہور انجم محمود باسط ، چیئرمین عرفان اقبال شیخ ، جنرل سیکرٹری شاہد نذیر، صدر انجمن تاجران اردو بازار خالد پر ویز ،سابق صدر لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد علی میاں ،انجم نثار مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ بائو بشیر ، سہیل منج ، پیر زاہد حسین بخاری ، میاں زاہد حسین بخاری ، میاں عبدالرزاق ، حاجی نعیم خان ،سیرت حسین ، فیاض چوہدری ، فاروق افتخار ، عامرسہیل ، اشفاق بٹ ، میاںایوب ،یونس بیگ سمیت تاجروں ،لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :