جو کوئی بھی معصوم و بے قصور لوگوں کے خلاف جرم میں ملوث ہوگا اسے کبھی بخشا نہیں جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرحمن عرف بھولا کی گرفتار ی سے متعلق انہیں علم ،مزید معلومات آنی ہیں، بلدیہ واقعہ میں جوبھی ملوث ہوگا انہیں ڈھونڈ لیا جائیگا، سیدمرادعلی شاہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبدالرحمن عرف بھولا جو کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث تھا کی بنکاک میں گرفتاری پر کہا ہے کہ جو کوئی بھی معصوم و بے قصور لوگوں کے خلاف جرم میں ملوث ہوگا اسے کبھی بخشا نہیں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن عرف بھولا کی گرفتار ی سے متعلق انہیں علم ہے اور مزید معلومات آنی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کی آتشزدگی کا واقعہ شہر کے بدترین واقعات میں سے ایک تھاجس میں معصوم مزدور ، مرد اور عورتیں زندہ جل گئیں تھیں واقعہ میں ملوث مجرموں کو ڈھونڈ لیا جائیگا وہ چاہے جہاں کہیں بھی چھپے ہو ں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے تبادلہ سے متعلق سوال پر کہا کہ ا نہوں نے یہ خبر میڈیا پر ہی سنی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ایسی بے بنیادخبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :