پاکستان قومی ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے،قومی مفاد کی حامل پالیسیوں اور سی پیک کے نتیجے میں جلد عالمی اقتصادی سرگرمیوں کا محور و مرکرز بن جائے گا

پنجاب کے وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کاکو اسلا م آباد شاپنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:29

اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب کے وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ پاکستان قومی ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت اور قومی مفاد کی حامل پالیسیوں اور سی پیک کے نتیجے میں پاکستان بہت جلد عالمی اقتصادی سرگرمیوں کا محور و مرکرز بن جائے گا اور ہمارا شمارا قرض لینے والے نہیں بلکہ قرض دینے والے ملکوں میں ہو گا ۔

وہ ہفتہ کو اسلا م آباد شاپنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

․ تقریب میں پاکستان میں یمن کے سفیر ڈاکٹر عبداللہ , پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار محمد نسیم , زمرد خان , ڈاکٹر جمال ناصر, اراکین صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف , افتخار ملک ,زیب النساء اعوان , لبنی ریحان, ثوبیہ ستی , شیر خان , چوہدری ایاز , چوہدری طاہر , چوہدری طارق اقبال , چوہدری فاروق احمد جان , جاوید وارثی , شاہ رخ , نصیر احمد خواجہ کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر کی معروف شخصیات نے شرکت کی ․راجہ اشفاق سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں جن سے سرمایہ کاری اور صنعت و تجارت کی ترقی کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہی․ انہو ںنے کہا کہ ان منصوبوں سے جہاں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی وہاں روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے ․ صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور موجودہ سیاسی قیادت کے وژن اور عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے پاکستان کا اقتصادی مستقبل روشن ہو رہا ہے ․ راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی انقلاب سے پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کے ارادے دم توڑ گئے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی طرف سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور باہمی تعاون میں اضافے سے ملک میں معاشی خوشحالی کی منزل قریب تر آرہی ہے ․ انہوں نے اسلا م آباد شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ فیسٹیول میں شریک بین الاقوامی ادارے اور قومی اداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز اور عوامی دلچسپی کی سرگرمیوں سے باکفائیت خریداری اور تفریح کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں ․ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق احمد جان , چوہدری طاہر اور چوہدری طارق اقبال نے بھی خطاب کیا اور اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول کے مقاصد پر روشنی ڈالی ․

متعلقہ عنوان :