صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:29

اسلام آباد / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں و اراکین پنجاب اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سنیئر رہنما راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ․ اس موقع پر راجہ محمد علی , سردار محمد نسیم , ڈاکٹر جمال ناصر, اراکین پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف, افتخار احمد ملک , دیگر مسلم لیگی رہنماچوہدری ایاز اورظفر اقبال بھی موجود تھے ․ راجہ اشفاق سرور نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی․

متعلقہ عنوان :