ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی6سو کلومضر صحت چکن برآمد
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 6سو کلو چکن تلف کر دیا،مرغی کی باقیات ابال کر بیچنے والے یونٹ سیل،نصیر دارالماہی میں75لیٹر ناقص تیل ضائع حیدری ریسٹورنٹ اقبال ٹائون سیل،بھولی جوس کارنر سے گلے سڑے انار برآمد،9ہوٹلوں ،بیکریوں اور نان شاپ وغیرہ کوہزاروں روپے جرمانے گوجرانوالہ میں ناقص صفائی پر غذائی اشیا تیار اورفروخت کرنے والے 11یونٹ کو بہتری کے احکامات اور وارننگ جاری راولپنڈی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے 13بیکریوں،ہوٹلوں،برگر شاپ اورمیرج ہالوں پر چھاپے،ناقص صفائی پر وارننگ فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے طارق مرغ پلائو،قادری ہوٹل،طیبہ ملک شاپ،کراچی فوڈ پوائنٹ اوردیگر کو بھی بہتری کے احکامات
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:29
(جاری ہے)
بند روڈ پر حیدر ریسٹورنٹ کو 25ہزارروپے جرمانہ شہنشاہ ملک شاپ کو3ہزار ،نیو نائس بیکرز اینڈ سویٹس کو25 سو،خیبر ہوٹل کو 5ہزار،کیسپین سی ٹھوکر نیاز بیگ کو ناقص صفائی پر17ہزار،چوک اشک آباد میں بوٹا بیکری کو غذائی اشیا گندے ڈبوں میں پیک کرنے پر5ہزار،سکندر ہوٹل ہربنس پورہ کو کھانے کی تیاری کے ناقص انتظامات اوراسی دوران سگریٹ نوشی پر25سوروپے،نیو گارڈن ٹائون میں قدرشاہ جی برگر کو3ہزار ،باٹا پورگیٹ نمبر2پرگلزارمدینہ نان شاپ کو65 سو روپے جرمانہ جبکہ برکت مارکیٹ میں بھولی جوس کارنر کو گلے سڑے انار استعمال کرنے اور پھلوں پر مکھیوں کے بھنبھنانے پر5ہزار روپے جرمانہ اورگلے سڑے کو تلف کردیا۔
راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی ٹیم نے حاجی فوڈز،دلشاد بیکرز،ڈھوک خان روڈپر احمد نان شاپ،کوئٹہ سبحان کیفے،المدینہ نان شاپ ،ملت کالونی میں طارق آبادی لج پال ہوٹل، کمیٹی چوک میں ویلی فوڈز،کراچی برگر،شیر پائو کالونی میں المدینہ کیفے،جی ٹی روڈ پر سٹی میرج ہال،گرین چلی ریسٹورنٹ،شاندار ہزارہ ہوٹل اور مارگلہ میرج ہال کو ناقص صفائی اور حشرات الارض کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر وارننگ اور بہتری کے انتظامات جاری کئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوجرانوالہ میں اصغر علی روڈ پر جمیل مربہ پروڈکشن یونٹ کو مربہ جات میں کیڑے مکوڑے ،کیمیکل والے نیلے ڈرم اورناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔قلعہ دیدار سنگھ میں گورمے بیکرز کو زائدالمعیار غذائی اشیاء اور ناقص صفائی پر 10ہزارروپے جرمانہ کر دیا جبکہ ماشاء اللہ ہوٹل پشاور نان شاپ،سیالکوٹ سویٹس،سلطان ناشتہ پوانئٹ،بسم اللہ چنے،نیو ٹی سٹال،سن خان نان شاپ،سبحان المعراج بیکری،ہائی ٹیک بیکری،سردار بیکری اور نیوسردار بیکری کو ناقص انتظامات پروارننگ جاری کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیصل آباد میںسرگودھا روڈ پر طارق مرغ پلائو،منظور آباد میں قادری ہوٹل،طیبہ ملک شاپ،منصورہ آباد میں کراچی فوڈ پوائنٹ،حیدر ہوٹل،رضوان ڈرنک کارنر،ماموں کانجن میں داتا نان شاپ،عباس کریانہ سٹور کو ناقص صفائی پر وارننگ جاری کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.