سپریم کورٹ کا بنچ 7دسمبر کوبچوں کے اغواء پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کریگا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ 7دسمبر کو لاہور رجسٹری میں بچوں کے اغواء پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اوراور دیگر سے اس معاملے پر رپورٹس طلب کررکھی ہیں۔سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے قائم کمیٹی بچوں کے اغواء کے سلسلے میں صوبے بھر سے سائلین اور بچوں کی بازیابی کے بارے اپنی رپورٹ بھی پیش کرے گی ۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں بچوں کے اغواء کے بڑھتے واقعات پر ازخود نوٹس لیا تھا۔