امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معاہدوں پر دستخطی تقریب میں شرکت کی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معاہدوں پر دستخطی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر سندھ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ، بیکن ہائوس اور سکھر آئی بی اے اور انڈس ریسورس سینٹر کے درمیان سکھر اور خیر پور کے اضلاع میں پانچ نئے اسکولوں کی تعمیر اور ان کے انتظام چلانے کے لئے معاہدوں پر دستخط ہوئے، سندھ بنیادی تعلیم پروگرام میں شامل یہ پانچ اسکول ، کراچی اور شمالی سندھ میں 106 اسکولوں کی جدید عمارتوں کی تعمیر نو کے پروگرام کاحصہ ہیں ۔

وزیراعلیٰ ہائوس میں ہونے والی تقریب میں یو ایس ایڈ (USAID ) کی صو بائی ڈائریکٹر ڈینائز ہر بول ، وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر ، اور سیکریٹری ایجوکیشن فضل اللہ پیچوہو بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ امریکا کو سندھ حکومت کے اس مثبت اقدام میں شرکت پر فخر ہے ، سندھ بنیادی تعلیم پروگرام سے تعلیمی معیار بلند ہو گا اور طلبہ خصوصاً لڑکیوں کے لئے حصول تعلیم کے مواقع میں اضافہ ہو گا ۔

سندھ کے وہ بچے جو مفت تعلیم حاصل کریں گے ااور اگلی نسل کے انجینئر، ڈاکٹر، استاد اور بزنس مین ہوںگے ۔سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے لئے امریکی حکومت ساڑھے پندرہ کروڑ ڈالر امداد فراہم کر رہی ہے ، اس پروگرام کے ذریعے سندھ کے مخصوص علاقوں میں بچوں کے پرائمری ، مڈل اور سیکنڈری اسکولوں میں داخلوں کی شرح بڑھائی جائے گی، سندھ اس سلسلے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کا نفاذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے ، پروگرام کے تحت نجی شعبے کی تنظیموں سے سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے اور طلباء کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے رعا یتی شرائط پر دس سالہ مدت کے معا ہدے کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :