سندھ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ‘انہوں نے شہر میں انفراسٹرکچر ، امن و امان بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:17
(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے بطور وزیر خزانہ سینٹر آف بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ (CBER)کا افتتاح کیا تھا اس وقت سندھ حکومت نے IBA کراچی کے ساتھ ایک سروسز ایگریمینٹ پر دستخط کئے تھے جسکا مقصد باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ CBERنے اپنے آغاز بشمول ریسرچ گرانٹ کے قیام سے انہوں نے آئی بی اے ورکنگ پیپرز کی سیریز شروع کی ہے ۔ سیمینارز اور کانفرنسوں کا اہتمام کیا ہے اور محکمہ تعلیم اور سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی بی اے کے درمیان سروسز معاہدوں کے ذریعے ہم نے پرووینشل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں کارکردگی میں اضافے کے لئے کام کیا ہے اور متعلقہ افسران کے تربیتی پروگرام کے لئے جسکی لاگت 50ملین ڈالر ہے جو کہ ورلڈ بینک کے ترقیاتی جائزہ پروجیکٹ کا حصہ ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ IBAنے ان طلباء کے لئے اپنے پروگراموں کے ذریعے موقعہ فراہم کیا ہے جو کہ پسماندہ علاقوں سے تعلیم کے لئے اس اعلیٰ ادارے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی شاندار انتظامات ہیں جس سے نہ صرف یہ کہ تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اسے آئندہ سالوں میں سماجی اور معاشی بہتری بھی آئیگی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کا دن آپکا ہے آج آپ نے اپنی زندگی کا ایک مرحلہ مکمل کیا ہے جہاں پر آپ نے قابل اساتذہ سے تعلیم حاصل کی ہے اور آپ اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں، انہوں نے پاسنگ آئوٹ طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو ایک ایسا پروفیشنل بیچ تشکیل دینے پر مبارکباد دی ،قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے پوزیشن ہولڈرز کو ڈگریاں دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.