لاہور میں یونین کونسلز کی تشکیل کا مرحلہ مکمل

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی 274 یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا‘ 1370 کونسلرز سے ریٹرننگ آفیسرز نے حلف لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہور میں یونین کونسلز کی تشکیل کا مرحلہ مکمل‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی 274 یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا‘ 1370 کونسلرز سے ریٹرننگ آفیسرز نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی سب سے چھوٹی اکائی یونین کونسلز کی تشکیل مکمل ہوگئی، لاہور میٹروپولیٹن کارپویشن کی 274 یونین کونسلز کے مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں نے ٹائون ہال سمیت اپنے اپنے ایریا کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس حلف اٹھایا۔

مختلف سرکلز کے ریٹرننگ افسروں نے 1370 یوتھ، خواتین، اقلیتی اور لیبر کونسلرز سے حلف لیاکونسلرز کا کہنا تھا کہ وہ قیادت کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے منتخب نمائندوں نے سٹی 42 کوان کی آواز بننے پرخصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :