وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ترکی روانگی سے قبل اجلاس

اراضی سکینڈل کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ترکی روانگی سے قبل آج ائیر پورٹ پر اراضی سکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اراضی سکینڈل کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی تحقیقات جلد مکمل کرے اورانکوائری کمیٹی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے معاملے کی طے تک پہنچے اوراس ضمن میں ذمہ دار افراد کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے جلد اپنی رپورٹ پیش کرے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سربراہی میں7رکنی انکوائری کمیٹی قائم کررکھی ہے ۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،ڈی جی اینٹی کرپشن،کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام شریک ہوئے ۔