ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے صابرہ بی بی قتل کیس میں 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے صابرہ بی بی قتل کیس میں 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے موقع پر گرفتار ملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کو پیش کیا گیا عدالت نے انسپکٹر ملک رفاقت کی شہادت ریکارڈ کر لی لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث انسپکٹر عابد کھوکھر کی شہادت ریکارڈ نہیں کی جا سکی جسے عدالت نے کل پیر کے روز شہادت کیلئے دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :