انسداد دہشت گردی راولپنڈی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ کے رخصت ہونے پر کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم

مفتی امان اللہ قتل کیس، دھماکہ خیز مواد برآمدگی، بھتہ وصولی اور اغواء برائے تاوان سمیت 5 مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ کے رخصت ہونے پر کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم ،مفتی امان اللہ قتل کیس، دھماکہ خیز مواد برآمدگی، بھتہ وصولی اور اغواء برائے تاوان سمیت 5 مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھانہ آراے بازار میں درج مفتی امان اللہ قتل کے مقدمہ میںملوث ملزمان طیب شکیل وغیرہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارشد اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم علی حمزہ کیس کی سماعت 15دسمبر جبکہ تھانہ جلال پور شریف میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزمان مسماة نسیم بیگم وغیرہ اور تھانہ للا جہلم میں درج بھتہ وصولی اور قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزم محمدتنویر کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :