مجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں،اسحاق ڈار

یک ارب ڈالر کا سکوک بانڈ بھی اسلامک بینکاری کے لیے حکومتی سنجیدگی کا ثبوت ہے، وزیر خزانہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12

مجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں،اسحاق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں حالیہ ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈ بھی اسلامک بینکاری کے لیے حکومتی سنجیدگی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک بینکنگ اسٹیئرنگ کمیٹی پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں اسلامک بینکاری کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اسٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے اجلاس کو اسلامک بینکنگ اسٹیئرنگ کمیٹی پر عمل درآمد کے حوالے سے دی گئی تجاویز سے آگاہ کیا تجاویز میںاسلامک بینکاری کے لیے جدید معیار کو جلد ازجلداپنانے،اسلامی بینکاری کے لیے قانونی فریم ورک مزید مستحکم کرنے،اسلامی بینکاری کے لیے چار ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے اورذیلی کمیٹیاں قانون، ٹیکس، کیپٹل مارکیٹ اور تربیت و آگاہی کے لیے تجاویز دینا شامل ہیں کمیٹی کوواکالا سکوک کے بارے میں بھی آگاہ کیا اس دوران اسحاق ڈار نے ملک میں اسلامی بنکاری کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر حکام کی کارکردگی کو سراہا دریں اثناوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کے ششماہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس 6سے 9دسمبر تک پیرس میں ہوگا جس میں وزیر خزانہ شرکت کریں گے اس دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے شفاف ملکوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیںاور مثبت تشخص دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں جبکہ حکومت شفاف، بہتر انتظام اور احتساب پر یقین رکھتی ہے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کا رکن بننے کے لیے وزیر خزانہ نے مراسلے پر دست خط کردیئے

متعلقہ عنوان :