پنجاب فوڈ اتھارٹی کاٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ،600کلومضرصحت چکن برآمد
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:13
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 600کلوگرام مضر صحت چکن،75لیٹر کوکنگ آئل کو تلف،5یونٹ سیل،12کو جرمانے اور32 کو وارننگ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالاامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی اچانک چھاپہ مارا۔چیکنگ کے دوران 600 کلوگرام مضر صحت چکن برآمد کرکے دکان کو سیل کر دیا جبکہ مرغی کے دیگر جسمانی باقیات ابال کر مختلف اشیائے خوردونوش کے لئے استعمال کرنے والے پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کر دیا۔
فوڈ کلر کی بجائے نیل اورلیکو استعمال کرنے پر جنید سویٹس پروڈکشن یونٹ ،حیدری ریسٹورنٹ کو فریزر میں گندگی اور ناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے راوی روڈ پر نصیر دارالماہی کو مچھلی کی سٹور کے ناقص انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ اور زائد العیادتیل موقع پر ضائع کر دیا۔(جاری ہے)
بند روڈ پر حیدر ریسٹورنٹ کو 25ہزارروپے جرمانہ شہنشاہ ملک شاپ کو3ہزار ،نیو نائس بیکرز اینڈ سویٹس کو25 سو،خیبر ہوٹل کو 5ہزار،کیسپین سی ٹھوکر نیاز بیگ کو ناقص صفائی پر17ہزار،چوک اشک آباد میں بوٹا بیکری کو غذائی اشیا گندے ڈبوں میں پیک کرنے پر5ہزار،سکندر ہوٹل ہربنس پورہ کو کھانے کی تیاری کے ناقص انتظامات اوراسی دوران سگریٹ نوشی پر25سوروپے،نیو گارڈن ٹاؤن میں قدرشاہ جی برگر کو3ہزار ،باٹا پورگیٹ نمبر2پرگلزارمدینہ نان شاپ کو65 سو روپے جرمانہ جبکہ برکت مارکیٹ میں بھولی جوس کارنر کو گلے سڑے انار استعمال کرنے اور پھلوں پر مکھیوں کے بھنبھنانے پر5ہزار روپے جرمانہ اورگلے سڑے کو تلف کردیا۔
راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی ٹیم نے حاجی فوڈز،دلشاد بیکرز،ڈھوک خان روڈپر احمد نان شاپ،کوئٹہ سبحان کیفے،المدینہ نان شاپ ،ملت کالونی میں طارق آبادی لج پال ہوٹل، کمیٹی چوک میں ویلی فوڈز،کراچی برگر،شیر پاؤ کالونی میں المدینہ کیفے،جی ٹی روڈ پر سٹی میرج ہال،گرین چلی ریسٹورنٹ،شاندار ہزارہ ہوٹل اور مارگلہ میرج ہال کو ناقص صفائی اور حشرات الارض کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر وارننگ اور بہتری کے انتظامات جاری کئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوجرانوالہ میں اصغر علی روڈ پر جمیل مربہ پروڈکشن یونٹ کو مربہ جات میں کیڑے مکوڑے ،کیمیکل والے نیلے ڈرم اورناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔قلعہ دیدار سنگھ میں گورمے بیکرز کو زائدالمعیار غذائی اشیاء اور ناقص صفائی پر 10ہزارروپے جرمانہ کر دیا جبکہ ماشاء اللہ ہوٹل پشاور نان شاپ،سیالکوٹ سویٹس،سلطان ناشتہ پوانئٹ،بسم اللہ چنے،نیو ٹی سٹال،سن خان نان شاپ،سبحان المعراج بیکری،ہائی ٹیک بیکری،سردار بیکری اور نیوسردار بیکری کو ناقص انتظامات پروارننگ جاری کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر طارق مرغ پلاؤ،منظور آباد میں قادری ہوٹل،طیبہ ملک شاپ،منصورہ آباد میں کراچی فوڈ پوائنٹ،حیدر ہوٹل،رضوان ڈرنک کارنر،ماموں کانجن میں داتا نان شاپ،عباس کریانہ سٹور کو ناقص صفائی پر وارننگ جاری کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.